3 اگست، 2016، 12:23 AM

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ تھا

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ تھا

ترک فوج کے سابق سربراہ نے امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی میں فوجی بغاوت کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے اور فتخ اللہ گولن کو امریکی سی آئی اے کی سرپرستی حاصل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک فوج کے سابق سربراہ نے امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی میں فوجی بغاوت کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے اور فتخ اللہ گولن کو امریکی سی آئی اے کی سرپرستی حاصل ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایلکر باشبوغ نے ترک سی این این کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے فتح اللہ گولن کی مفت حمایت نہیں کررہی ہے گولن امریکہ میں بیکار نہیں بیٹھا ہوا ہے گولن کو امریکی سی آئی اے کی بھر پور حمایت حاصل ہے اور ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے پيجھے سی آئی اے کا ہاتھ ہے۔ ترک فوج کے سابق سربراہ نے کہا کہ ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کو ملک کے باہر سے ہدایت مل رہی تھی اور یہ ہدایت امریکہ کی طرف سے مل رہی تھی ترکی میں بغاوت کرنے والون کی پشت پر امریکہ کا ہاتھ تھا۔

News ID 1865953

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha